اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر زراعت اور یوکرائن کے نائب وزیر اعظم نے گزشتہ روز زراعت، سرمایہ کاری، تیل، گیس، توانائی اور بینکاری شعبوں میں جامع اقتصادی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے.
محمود حجتی اور گینادی زوبکو نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یوکرائن کے درمیان زراعت، سرمایہ کاری، تیل، گیس، توانائی اور بینکاری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو برہانے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے.
اس موقع پر یوکرائن کے وزیر توانائی، ایران اور یوکرائن کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چیئرمین سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کے اعلی عہدیدار بہی موجود تھے.
ایرانی وزیر زراعت تہران، کیف کے پانچویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے یوکرائن کے دورے پر ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲