8 مارچ 2016 - 15:05
عراق؛ عراقی فوج کے ہاتھوں درجنوں دھشتگرد ہلاک

عراقی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ، شمالی شہر کرکوک کے علاقے حویجہ میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں دہشت گردوں کا سرغنہ اور پچاس دوسر ے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مرکزی صوبے الانبار کے نواحی علاقے صحرائے ثرثار کے سو مربع کلومیٹر علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورس نے ایک اور کارروائی کے دوران الانبار کے مغربی علاقے زنکورہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آ زاد کرا لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲