7 مارچ 2016 - 06:54
لاریجانی: فوج کشی کا دور اب ختم ہوچکا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ فوج کشی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے اوراب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کی شام تہران میں مالٹا کے وزیرخارجہ خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ جس طرح سے ایران کا ایٹمی معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہوگیا علاقے میں جاری جنگ اور دیگرمسائل بھی بات چیت سے حل ہوسکتےہیں - انہوں نے کہا کہ اب فوج کشی یا فوجی طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے - ڈاکٹر لاریجانی نے ایران اور مالٹا کےدرمیان اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کی توسیع پر بھی زوردیا اور کہا کہ مالٹا کی اپنی خاص پوزیشن ہے جو ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین میں مرکزی رول ادا کرسکتاہے - مالٹا کے وزیرخارجہ ولا نے بھی علاقائی اور عالمی کشیدگی اور مسائل کو کم اور حل کرنے کے لئے ایران اوریورپی یونین کےدرمیان تعاون میں توسیع پر زوردیتے ہوئے کہا ایران کی علاقائی اور عالمی پوزیشن اس سلسلےمیں اہمیت کی حامل ہے - اور وہ امن کی برقراری میں یورپی یونین کی مدد کرسکتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169