اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جرمنی نے مالیاتی اور فنی تعاون کے چار سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ ان سمجھوں پر پاکستان کے وزیر خزانہ چوہدری اسحاق ڈار اور جرمن سفیر اینا لیبل نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران دستخط کئے۔
پاکستان اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے ان سمجھوتوں کی مالیت ایک سو پچس ملین یورو بتائی جاتی ہے۔سمجھوتوں کے تحت جرمنی پاکستان کو اٹھانوے ملین سات سو یورو کی امداد فراہم کرے گا جبکہ باقی رقم قرض کی صورت میں پاکستان کو دی جائے گی۔
پاکستان کی حکومت آبدوزوں کی خریداری کے لیے بھی جرمنی کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169