اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد میں سیکورٹی ذرائع کا کہناہے کہ الیوسفیہ محلے میں ہونے والے بم دھماکے میں دوعام شہری جاں بحق اور سات دیگرزخمی ہوگئے -یہ بم دھماکہ الیوسفیہ کے پرہجوم علاقے میں ہوا- یاد رہے کہ بدھ کو بھی بغداد کے دومحلوں حسینیہ الراشدیہ اور نہروان میں ہونے والے بم دھماکوں میں تین عام شہری جاں بحق اور تیرہ دیگرزخمی ہوگئے تھے- چند روز قبل بغداد کے ہی صدرسٹی علاقے میں حوفناک بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے - عراق میں اقوام متحدہ کی امدادی کمیٹی یونامی کا کہناہے کہ فروری کے مہینے میں عراق میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں میں چھے سو سترافراد جاں بحق ہوئے ہیں ،جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲