1 مارچ 2016 - 16:13
انتخابات کے بعد اب اسلامی جمہوریہ کی مزید بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا: آیت رفسنجانی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کے بعد اب ایک دوسرے کے ساتھی بن کر اسلامی جمہوریہ ایران کی مزید بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ الیکشن کے بعد اب تمام فریقین ایک دوسرے کے ساتھی بن کر وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی بہتری اور مزید پیشرفت کیلئے مل کر کام کریں.

یہ بات آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے 26 فروری کے انتخابات میں ایرانی قوم کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی غیرتمند قوم نے اسلامی نظام اور انقلاب کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ایک بار پھر انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کی جس سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کے بعد اب ایک دوسرے کے ساتھی بن کر اسلامی جمہوریہ ایران کی مزید بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا.

آیت اللہ رفسنجانی نے کہا کہ خراب علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنے وطن عزیز ایران کی سلامتی اور اسلام کی تحفظ کیلئے ہمیشہ ہوشیار رہنا ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲