اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ارنا نے خالدیہ شہر کی کونسل کے سربراہ علی داؤد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ الرمادی کے مشرق میں عراقی فوج کی پیش قدمی میں داعش کے کم از کم ایک سو ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی فوج کا بم ڈسپوزل اسکواڈ آزاد ہونے والے علاقوں میں بموں اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا رہا ہے۔
دریں اثنا عراق کے ایک مقامی عہدیدار نے کہا ہے کہ رمادی کے مشرق میں دو علاقوں صدیقیہ اور بویالی کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور یہاں کی آبادی اپنے گھروں کو واپس آ سکتی ہے۔
دوسری جانب عراقی فوج نے کرکوک کے جنوب میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم پینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کئی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا ہے اور مزید کئی علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169