25 فروری 2016 - 18:28
سعودی عرب پر روس کا دبدبہ، دھشتگردوں کی مزید حمایت کی راہ میں رکاوٹ

لبنان کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار و صحافی نے کہاہےکہ روس کی جوابی کاروائیوں کے خوف سے آل سعود حکومت شامی دہشتگردوں کو بھاری ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کبھی جراءت نہیں کرےگی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک مختصر انٹریو میں لبنان کے ممتاز سیاسی تجزیہ نگار’’حسن کندور‘‘نے کہاکہ روس کی جوابی کاروائیوں کے خوف سے آل سعود حکومت شامی دہشتگردوں کو بھاری ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کبھی جراءت نہیں کرےگی ۔

انہوں نےکہاکہ سعودی عرب کیلئے شامی دہشتگردوں کو ایسے ہتھیار کہ جس سے میدان جنگ میں طاقت کا توازن تبدیل ہوسکتا ہے فراہم کرنا ناممکن ہےکیونکہ یہ روس کیلئے ایک بہت بڑا چلینچ ہوگا اوران حالات میں روس کبھی بھی خاموش تماشائی بن کرنہیں بیٹھےگا ۔

انہوں نےکہاکہ روس کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جس سے شام میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے اور سعوی عرب کی طرف سے دہشتگردوں کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے سے شام میں اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی ۔

 انہوں نےدہشتگردوں کے خلاف مقاومت و روسی اتحادکی تیاریوں پر زور دیتے کہاکہ حتمی کامیابی تک اس اتحاد کی کامیابیاں جاری رہیں گی ۔

لبنانی تجزیہ نگار نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب شامی فوج اورانقلابی فورسز نے صوبے لاذقیہ میں سعودی عرب وعرب امارات کی طرف سے دہشتگردوں کو فراہم کئے گئے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی ہے ۔

واضح رہےک ہ ترکی، سعودی عرب اورقطر کو شام میں جاری بحران کا اصلی ذمہ دارٹھہرایا جاتا ہے اوریہ ممالک دمشق حکومت و شامی عوام کے خلاف برسرپیکار تکفیری دہشتگردوں کی بدستورمالی و اسلحہ جاتی حمایت کررہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲