24 فروری 2016 - 03:35
جمعہ کو ایران میں انتخابات

ایران میں پارلیمانی انتخابات جمعہ کو ہوں گے اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پارلیمانی انتخابات جمعہ کو ہوں گے اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ ایران کے دو سابق صدور محمد خاتمی اور علی اکبر ھاشمی رفسنجانی نے جمعہ کو ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں عوام سے بھرپور شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔

 ایران کے دو سابق صدور نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مجلس شوریٰ اورگارڈین کونسل کے انتخابات میں شرکت کریں۔

ایران عوام آئندہ جمعہ کو پارلیمنٹ اور گارڈین کونسل کے انتخابات کے دوران عوام اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ یہ انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران میں اصلاح پسندوں اور بنیاد پرستوں میں سخت مقابلے کی کیفیت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169