23 فروری 2016 - 19:32
حضرت زہرا﴿س﴾ کی معرفت کےذریعے ہی قرب الہی حاصل ہوتا ہے:  آیت اللہ فاضل لنکرانی

آیت اللہ فاضل لنکرانی نےاس مطلب کہ فاطمہ شناسی کو حوزہ کے دروس میں شامل ہونا چاہیے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دینی طلباء اورعلماء کو حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے حالات زندگی سے مکمل آگاہ ہونا چاہیے تاکہ اس سلسلے میں ہونے والے شکوک وشبہات کا جواب دیا جاسکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  حوزہ علمیہ قم کی جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے اپنے درس خارج فقہ میں کہا ہے کہ تشیع کا تشخص اوراس کی بقاء حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مرہون منت ہے،اگرچہ ائمہ اطہارعلیہم السلام حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اولاد ہیں اورمسئلہ امامت،ہمارے اصول دین میں سے ہے، تاہم حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے وجودی پہلووں کی معرفت ایک بہت وسیع میدان ہے کہ جس کی انتہا نہیں ہے۔
ائمہ اطہار﴿ع﴾ فقہی مرکز کے سربراہ نے مزید کہا ہےکہ بحارالانوارکی جلد نمبر۴۳میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت اورعظمت کے بارے میں روایات موجود ہیں کہ دینی طلباء اورعلماء جن کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نےمسجد میں جو خطبہ دیا تھا،اس میں قرآن کریم کی آیات سے بہت زیادہ استفادہ کیا گیا ہےکہ جواس عظیم خاتون کی نوری خلقت سے حکایت کرتا ہے۔
آیت اللہ فاضل لنکرانی نےمزید کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت کے بغیرقرب الہی کا حصول ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایام فاطمیہ میں وسیع پیمانے پرعزاداری کے پروگرام منعقد کرنے چاہییں کیونکہ اگرشیعہ ترقی کرنا چاہتا ہے تو اسے عزاداری کے پروگراموں کو مفصل منعقد کرنا چاہیے۔

.......

/169