18 فروری 2016 - 15:09
سعودی فوجی کمانڈرز: سعودی فوجیں شام بھیجنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

گذشتہ روز سعودی عرب کے سینئر فوجی جرنیلوں کے ملک کے ولیعھد، نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے سوشل نیٹ ورکنگ، امیر محمد بن نائف کو لکھے خط کا راز فاش ہو گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب کے سینئر فوجی جرنیلوں کے ملک کے ولیعھد، نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے سوشل نیٹ ورکنگ، امیر محمد بن نائف کو لکھے خط کا راز فاش ہو گیا. اس خط میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد عرب فوجی اتحاد کی یمن میں شکست کا خوف وہ اصل وجہ ہے جس کی وجہ سے سعودی کمانڈر اپنی برّی فوج کو شام بھیجنے جا رہے ہیں۔

اس خط پر سعودی عرب کے دس ممتاز فوجی افسران کے دستخط بھی موجود ہیں۔ انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہم، اپنے دین، بادشاہ اور وطن کے ساتھ مکمل وابستگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ گذارش کرتے ہیں کہ "فیصلہ کن طوفان" کے نام سے شروع ہوئے فوجی آپریشن کے مطلوبہ اہداف علاقے کی پیچیدگی اور برّی افواج کی کوتاہی کے باعث حاصل نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر احمد عسیری یہ کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب کی برّی افواج کو شام بھیجنے کا فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

ان فوجی افسران کا کہنا تھا کہ شام میں سعودی عرب کی برّی افواج کو بھیجنے سے ان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

خط پر دستخط کرنے والے افراد نے اپنی افواج کو شام میں بھیجنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

خط پر دستخط کرنے والے افراد کے نام:

جنرل عبداللہ بن على بن عبداللہ النملہ
جنرل صالح بن على بن محمد المحیا
جنرل علی بن محمد بن على الخلیفہ
میجر جنرل مریع بن حسن بن علی الشہرانی
میجر جنرل عبدالرحمن بن عبداللہ بن حمد المرشد
میجر جنرل أسعد بن عبدالعزیز الزہیر
میجر جنرل ماجد بن طلحاب بن حمد العتیبی
میجر جنرل ناصر بن عبدالعزیز بن عبداللہ العرفج
لیفٹیننٹ جنرل عون بن علی بن أحمد الشمرانی
لیفٹیننٹ جنرل علی بن ہلہول بن جروان الأشجعی الرویلی

.......

/169