18 فروری 2016 - 13:51
مصری صدر کی شام کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے پر تاکید

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے بحران کے بارے میں مصر کے مؤقف کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہین کرےگا اور مصر شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے بحران کے بارے میں مصر کے مؤقف کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر شام کے اندرونی معاملات میںم داخلت نہین کرےگا اور مصر شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ مصری صدر نے کہا کہم صر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے اور مصر دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں عدم مداخلت کے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

........

/169