17 فروری 2016 - 19:07
نیوز اپڈیٹ: ترکی کے دارلحکومت میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک،60 سے زائد زخمی

انقرہ ... ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں دھماکے باعث 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ترک وزیراعظم نے دھماکے کے باعث دورہ برسلز ملتوی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں دھماکے باعث 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ترک وزیراعظم نے دھماکے کے باعث دورہ برسلز ملتوی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انقرہ کے گورنر کاکہناہے کہ فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا،دھماکہ فوجی بیرکوں کے قریب ہوا جس سے تھوڑے فاصلے پر ہی ترک پارلیمنٹ ہاوس واقع ہے۔ترک وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے باعث 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔قانون فافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔حکومت کی جانب سے تمام سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔

.......

/169