17 فروری 2016 - 17:26
خام تیل کی پیداواری سطح پر چار فریقی اجلاس کا تہران میں آغاز

خام تیل کی پیداواری سطح کے بارے میں چار فریقی اجلاس تہران میں شروع ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس اجلاس میں ایران، عراق، وینزویلا اور قطر کے وزرائے پیٹرولیم شریک ہیں۔ یہ اجلاس شروع میں سہ فریقی تھا جس میں ایران، عراق اور وینیزویلا کے وزرائے پیٹرولیم کو شرکت کرنا تھی تاہم قطر کے وزیر پیٹرولیم محمد بن صالح سادہ کی تہران آمد کے بعد یہ اجلاس چار فریقی بات چیت میں تبدیل ہوگیا۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنے، چار فریقی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے سعودی عرب ، روس ، قطر اور وینیزویلا کے وزرائے خارجہ کا چار فریقی اجلاس منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا۔ دوحہ اجلاس میں چاروں ملکوں کے وزرائے پیٹرولیم نے اپنی تیل کی پیداواری سطح کو جنوری کی پیداواری سطح کے برابر رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ البتہ یہ فیصلہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے رکن اور مبصر ملکوں کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲