17 فروری 2016 - 11:54
امریکی قیدیوں کا تبادلہ امریکی حکام کی درخواست پر انجام پایا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ امریکی قیدیوں کا تبادلہ امریکی حکومت کی درخواست پر انجام پایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے حالیہ تبادلے کے بارے میں بعض ٹی وی پروگراموں میں کیے جانے والے دعووں کے بارے میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کی درخواست کی تھی جسے ایرانی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قبول کیا اور ملک کے اعلی رتبہ حکام کے ساتھ ضروری ہم آہنگی انجام دینے کے بعد اس پر عمل کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل خریدے گئے ہتھیاروں کی رقم کی واپسی کے بارے میں کیے جانے والے مذاکرات کا ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ بالکل الگ الگ انجام پائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲