16 فروری 2016 - 08:14
برازیل نے نئے اسرائیلی سفیر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا

چار ماہ گزر جانے کے باوجود، برازیل نے اسرائیل کی جانب سے برازیل میں تعینات کئے گئے نئے سفیر، دانی دیان کو قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے اسرائیل اور برازیل کے درمیان سیاسی بحران میں شدّت آچکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔  تل اویو ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، برازیلی پارلیمنٹ کے رکن، کارلوس ماران نے اسرائیل کی جانب سے دیان کی تعیناتی کو برازیل کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبادکاروں نے دوسروں کی زمین چھینی ہے اور ہم ایسے افراد کو اسرائیلی عوام اور حکومت کے نمائندے کے طور پر قبول نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ۶۰ سالہ دیان مغربی کنارے میں واقع یہودی بستی یشع کا مئیر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ ۲۰۰۷ سے ۲۰۱۳ تک مغربی کنارے میں واقع یہودی بستیوں کا ڈائرکٹر جنرل بھی رہ چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169