16 فروری 2016 - 05:43
بڑی طاقتوں کی یکطرفہ پالیسی پر ایران کی کڑی نکتہ چینی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں، اپنے ہٹ دھرمانہ اور یکطرفہ اقدامات کے ذریعے ترقی پذیر ملکوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل میں ناوابستہ تحریک کے ممبر ممالک کی نمائندگی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے معاشی اور سماجی حقوق سے ترقی یافتہ ملکوں کی بے توجہی نے دنیا میں امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے-

انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے ہٹ دھرمانہ اور یکطرفہ اقدامات، ترقی پذیر ملکوں کے حقوق پامال ہونے کا سبب بنے ہیں۔ غلام علی خوشرو نے کہا کہ قومی حاکمیت ، ملکوں کے درمیان مساوات و برابری اور ان کی آزادی و خودمختاری کا احترام نیز بین الاقوامی تعلقات میں طاقت یا دھمکی کے استعمال کی مخالفت ، ناوابستہ تحریک کے نقطہ نگاہ سے ایسے بنیادی اصول ہیں کہ جن کا احترام ، ہمیشہ تمام ملکوں کی جانب سے انجام پانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے بعض ملکوں کی آزادی و خودمختاری کو محدود کرنے کے لئے ، قوموں کے خلاف یکطرفہ دشمنانہ اقدامات انجام نہ دیئے جائیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169