14 فروری 2016 - 16:22
روس ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع کا خواہاں

ایران اور روس کے درمیان موجودہ قریبی اور تعمیری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت مل رہی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمہوریہ روس پارلیمنٹ(ڈوما) کے نائب اسپیکر نے تہران، ماسکو کے درمیان موجودہ تعلقات کی سطح پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے.

ان خیالات کا اظہار 'نکولائی لوئچیف' جو ایران، روس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ بھی ہیں، نے ارنا کے نمائندے کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ایران اور روس کے درمیان موجودہ قریبی اور تعمیری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت مل رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اچھی پارلیمانی تعلقات بھی قائم ہیں اور اس وقت روسی پارلیمنٹ (ڈوما) کی مختلف کمیٹی اور کمیشنوں اور ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے درمیان قریبی مشاورت برقرار ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲