اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں ایران کے پانچ اور رضاکار سپاہی شہید ہو گئے ہیں۔
ایران کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پانچ سپاہی؛ رضا فرزانہ، تقی ارغوانی، صالح صالحی، محمد تقی اربابی اور مجید محمدی، شام کے صوبہ حلب میں دھشتگردوں کے ساتھ جاری جنگ میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
ان شہیدوں کی لاشوں کو ایران میں منتقل کئے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ان کے تشییع جنازہ کیے جائیں گے۔
شہید ہوئے پانچ ایرانی سپاہیوں میں رضا فرزانہ تہران کی سپاہ پاسدران کی بٹالین محمد رسول اللہ (ص) لشکر ۲۷ کے سابق کمانڈر تھے جو ریٹائر ہونے کے بعد رضاکارانہ طور پر شام میں اہل بیت(ع) کے روضوں کی حفاظت کرنے گئے تھے۔
شام میں رضاکار فورس نے دھشتگردوں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے صوبہ حلب کے دو شیعہ نشین شہر نبل اور الزہرا کو آزاد کروا لیا جبکہ مزید علاقے سے بھی دھشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

"رضا فرزانه"

"تقی ارغوانی"

"صالح صالحی"

"محمد تقی اربابی"

"مجید محمدی"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲