14 فروری 2016 - 09:22
غیر مسلم دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی فلوجہ سے فرار ہو گیا

اخبار الحیاۃ نے عراقی فوج کی خفیہ ایجنسی کے ایک افسر کے حوالے سے اتوار کے دن لکھا کہ عراق کے صوبہ الانبار میں واقع فلوجہ کا مکمل محاصرہ کر لئے جانے کی وجہ سے دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی فلوجہ سے فرار ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر بغدادی فلوجہ سے فرار ہو کر فرات کے علاقے میں چلا گیا ہے۔ اس سے قبل برطانوی اخبار ٹائمز نے فلوجہ میں ابوبکر بغدادی کی موجودگی کی خبر دی تھی اور اس سلسلے میں بعض تصاویر بھی شائع کی تھیں۔ عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ نینوا میں آٹھ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

عراق کے ٹی وی چینل السومریہ نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے ان افراد کو عراق کی سیکورٹی فورسز کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ داعش نے ان افراد کو آہنی پنجروں میں بند کر کے گہرے سوئمنگ پول میں ڈبو دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169