13 فروری 2016 - 04:50
سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی اسلام آباد سے لاپتہ

افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کواسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کواسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔پاکستان پولیس ذرائع کے مطابق ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کو سیکٹر ایف سیون سے اغوا کیا گیا۔
افغان سفارت خانے کے پروٹوکول افسر کی جانب سے کوہسار پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق سابق گورنر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ سابق گورنر ہرات سیکٹر ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔

.......

/169