11 فروری 2016 - 11:28
قم؛ انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر نکالی گئیں ریلیوں میں مراجع تقلید کی شرکت+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ قم المقدس میں بھی عظیم ریلی نکالی گئی جس میں مراجع عظام، علماء اور عرام نے بھر پور شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ قم المقدس میں بھی عظیم ریلی نکالی گئی جس میں مراجع عظام، علماء اور عرام نے بھر پور شرکت کی۔

قم المقدس ميں  صبح 9 بجے ریلی کا مطہری اسکوائر سے آغاز ہوا، ریلی اراک روڈ سے پل حجتہ اور ارم روڈ سے گزرتے ہوئے حرم مطہر میں اختتام پذير ہوئی سردی کے باوجود عوام نے بھر پور شرکت کی ۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی ، آیت اللہ سید محمود شاہرودی اور آیت اللہ جوادی آملی  نے ریلی میں شرکت کی اس کے علاوہ علماء ،فضلاء اور طلاب نے بھی ریلی میں بھر پور شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ ، اسرائیل ، آل سعود کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں ۔ ایرانی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ بصیرت کے ساتھ  انقلاب اسلامی کی حفاظت کر رہے ہیں اور انقلاب کی حفاظت میں وہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲ا