اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے پیغام میں آیاہے کہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت کی بنیاد پر تہران اور باکو کے تعلقات میں فروغ آیا ہے۔ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نےاپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کی اقوام دونوں ممالک کے تعلقات میں توسیع کی خواہاں ہیں۔
باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محسن پاک آئین نے بھی بدھ کے دن باکو میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے فروری کے اواخر میں جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے دورۂ ایران کی خبر دی۔ محسن پاک آئین نے مزید کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف ایران کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169