8 فروری 2016 - 22:39
دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، حافظ لیاقت علی ضیاء

بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ نے ڈویژنل سیکرٹریٹ سرگودہا میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں یوم کشمیر کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ حافظ لیاقت علی ضیاء نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر ملک عابد حسین اعوان نے ڈویژنل سیکرٹریٹ سرگودہا میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

.......

/169