اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران قم کے ایک اور مجاہد سپاہی شام میں شہہد ہو گئے ہیں۔
’’سعید سامانلو‘‘ صوبہ قم کے بٹالین علی بن ابی طالب کے سپاہی تھے جو شام کے صوبہ حلب میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز سنیچر کو قم کے سپاہ پاسداران کے رکن محمود ہاشمی کی شہادت کی خبر بھی سننے کو ملی تھی۔
یہ دونوں شہید شام کے شیعہ نشین شہر نبل اور الزہرا کو آزادی دلانے کی کاروائیوں میں موجود تھے۔
کل پیر کو ان دو شہیدوں کے جنازوں کو قم میں تشییع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قم میں چار شہیدوں کے جنازوں کو تشییع کیا گیا جنہوں نے شام میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲