7 فروری 2016 - 18:56
عراق؛ الرمادی کے شمال میں ۴۴ دھشتگرد ہلاک

عراقی فوج کے عہدہ دار نے کہا ہے کہ الرمادی شہر کے شمالی علاقوں میں داعش سے وابستہ ۴۴ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الانبار میں عراقی فوج کے عہدہ دار نے کہا ہے کہ الرمادی شہر کے شمالی علاقوں میں داعش سے وابستہ ۴۴ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے سات ٹینکروں کو بموں سے نابود کر دیا گیا ہے جن کے ذریعے وہ دھشتگردانہ کاروائی کرنا چاہتے تھے۔
جنرل اسماعیل المحلاوی نے مزید کہا: عراقی فوج عوامی رضاکاروں کے تعاون سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الرمادی میں دھشتگردوں کے کئی حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عراق و شام میں حالیہ دنوں دھشتگردوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ملکی افواج اور عوامی رضاکاروں نے کئی علاقوں کو دھشتگردوں کے قبضوں سے آزاد کروا لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲