5 فروری 2016 - 17:07
آل سعود خوفزدہ؛ یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف تمام قبائل یکجا ہوگئے/ اب یمن ہر جارح فوج کا قبرستان ثابت ہوگا

یمن میں گرینڈ قبائلی جرگہ سر جوڑ کر بیٹھ گیا، تمام قبائلی سعودی عرب کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، ہمدان قبائلی سرداروں کی پورے یمن سے اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں گرینڈ قبائلی جرگہ سر جوڑ کر بیٹھ گیا، تمام قبائلی سعودی عرب کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، ہمدان قبائلی سرداروں کی پورے یمن سے اپیل کی ہے۔

ہوتی قبائل کے بعد ملک کے سب سے طاقتور " ہمدان " قبیلے نے یمن کے دفاع کے لئے سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ یمن ہر جارح فوج کا قبرستان ثابت ہوگا، ہمدان قبائلی سردارنے کہا کہ یمن کے دفاع کے لئے ہوتی قبائل کی استقامت قابل تعریف ہے اور یمن کے دفاع کے لئے ہمدان قبیلہ ہوتیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے لیکن وقت آگیا ہے کہ اب پورا یمن اٹھ کھڑا ہو اوریمن کی سر زمین کو سعودی عرب اور اسکی کرائے کی فوج کا قبرستان بنا دیا جائے اور جو قبیلہ غیر جانبدار رہے یا جارح سے ہمدردی رکھے اسکے ساتھ بھی جنگ چھیڑ دی جاۓ

واضح رہا ہمدان قبیلہ اب تک جنگ میں غیر جانبدار رہا تھا اور ہمدان قبیلے کے اعلان جنگ سے سعودی ایوانوں کا خوف و ہراس مزید بڑہ گیا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169