5 فروری 2016 - 12:48
ایرانی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی لندن میں ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' اور ان کے برطانوی ہم منصب 'فلپ ہیمنڈ' کے درمیان جمعے کے روز لندن میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' اور ان کے برطانوی ہم منصب 'فلپ ہیمنڈ' کے درمیان جمعے کے روز لندن میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ظریف اور ہیمنڈ نے اس نشست کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تہران، لندن کے تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقومی امور پر بات چیت کی.اس ملاقات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ برطانوی وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی اور وزیرخزانہ 'جارج وسبورن' سے بہی ملیں گے. محمدجواد ظریف بدہ کے روز بین الاقوامی شام کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن کے دورے پر پہنچے.

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲