5 فروری 2016 - 12:22
بحران شام سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نئی باتیں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام کے بحران کی کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے لندن میں شامی قوم کو مدد دینے والے ممالک کے نام سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی صورتحال ہرگز اچھی اور پائدار نہیں ہے اور اس صورتحال کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ اس بحران کی کوئی فوجی راہ حل موجود نہیں ہے۔ صرف وسیع البنیاد سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی شام کے عوام کو اس ناقابل برداشت عذاب سے نجات دلائی جا سکتی ہے جس میں وہ اس وقت مبتلا ہیں۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ یہ چوتھی بار ہے کہ ہم اس طرح کی کانفرنس میں اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ شام اور خطے کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر سکیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام کا بحران چھٹے سال میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس بحران کے خاتمے کی بھاری ذمےداری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے اور سب کو اس بات کی توقع ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔ لیکن مذاکرات میں کل کے عارضی وقفے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ اختلافات بہت زیادہ گہرے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169