اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور نے مغرب کے دباؤ کے تحت اٹھارہ جنوری دو ہزار بارہ کو عائد کی جانے والی تمام ایران مخالف پابندیاں ختم اور اپنے بینکوں کو ایران کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی ہے۔ سنگارپور کی حکومت نے سن دو ہزار بارہ میں ایران کے مرکزی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ براہ راست یا کسی دوسرے واسطے سے لین دین پر پابندی عائد کر دی تھی۔
سنگاپور کی وزارت خارجہ نے بھی ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عائد کی جانے والی تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔
.....
/169