اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سنیچر کو جنوبی بیروت میں ایک پروگرام میں کہا کہ ہم دشمن اسرائیل اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مقابلے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور اسے دوہزار چھ کی جنگ سے زیادہ بھاری شکست سے دوچار کریں گے-
انھوں نے علاقے کی تمام جنگوں میں اسرائیل کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنھیں استقامت کے ہتھیار سے پریشانی ہے انھیں جان لینا چاہئے کہ حزب اللہ کے ہتھیار ہی ان کی اور ان کے گھر والوں کی حمایت کر رہے ہیں-
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ بعض افراد شام میں ہماری موجودگی سے پریش ہیں جبکہ اگر ہم شام نہ گئے ہوتے تو اس وقت لبنان کے سرحدی علاقے داعش کے قبضے میں ہوتے-
حزب اللہ کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ اگر آپ دوہزار چھ سے اب تک لبنان میں امن دیکھ رہے ہیں تو اس کی وجہ سلامتی کونسل کی قرارداد ، بعض حکومتیں یا پارٹیاں ، سفارت کاری کی طاقت یا حملہ کرنے میں اسرائیل کی عدم دلچسپی نہیں ہے بلکہ اس کی اصلی وجہ حزب اللہ کی آمادگی اور اسرائیل کا یہ سمجھ لینا ہے کہ آئندہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری نقصان ہوگا-
۔۔۔۔۔
/169