27 جنوری 2016 - 16:51
فلسطینیوں پر بڑھتی ہوئی صیہونی جارحیت کی اصلی وجہ سلامتی کونسل کی بے بسی ہے: ایران

ایرانی سفیر نے فلسطینی عوام اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جرائم کے تسلسل کی اصل وجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے بسی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سفیر نے فلسطینی عوام اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جرائم کے تسلسل کی اصل وجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے بسی ہے.

یہ بات اقوام متحدہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر 'غلام حسین دہقانی' نے گزشتہ منگل کے روز 'مشرق وسطی اور فلسطین' پر سلامتی کونسل کی ایک خصوصی نشست سے غیر وابستہ تحریک (NAM) کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ایک خطاب میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک صہیونی جارحیت اور قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی فورسز کی اس وقت مقبوضہ فلسطین میں مظالم اور تشدد جاری ہیں، اسرائیلی فورس عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی گھروں کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں.

ایرانی نائب سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل نے یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ اسرائیل کے سامنے بے بس ہے جس کی وجہ سے ناجائز صہیونی ریاست مظلوم فلسطینیوں پر اپنی ظالمانہ کاروائیوں کی انتہا کر رہی ہے اور بے خوف ہو کر فلسطین کے قبضے کا سلسلہ بڑھا رہی ہے.

غاصب صیہونی فورسز کی فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ناجائز صیہونی اقدامات اور فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضے سے دنیا میں بسے ہوئے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲