27 جنوری 2016 - 15:50
یمن پر سعودی مظالم کے اعداد و شمار کی ایک مختصر رپورٹ

یمن میں توسعہ اور حقوق کے مرکز نے ایک رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے مظالم کو چار حصوں، اجتماعی، بنیادی ڈھانچے ، پیداوار کے مراکز اور انسانی جانی نقصان کی صورت میں بیان کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  یمن کے توسعہ اور حقوق کے سرکاری دفتر نے ایک اینفوگراف کو شایع کر کے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کو بیان کیا ہے ۔

اس تصویری رپورٹ میں یمن پر حملے کے آغاز سے اب تک کے  سعودی عرب کے ۳۴ جرائم کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور جرائم میں یمن کو جو نقصانات ہوئے ہیں ان کے اعداد و شمار تفصیل کے ساتھ بیان کئے ہیں جو یمن میں آل سعود کے درد ناک جرائم کی داستان بیان کرتے ہیں ۔

 یمن میں توسعہ اور حقوق کے مرکز نے ایک رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے مظالم کو چار حصوں ، اجتماعی ، بنیادی ڈھانچے ، پیداوار کے مراکز اور انسانی جانی نقصان کی صورت میں بیان کیا ہے کہ جن کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں :

۱ ۔ سماجی ڈھانچوں کی تباہی ؛

۶۱۵ مساجد اور  ۳۲۵۱۳۷ رہائشی مکانوں کو تباہ کیا گیا ہے ، ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کیا ہے ، ۲۳۸ ہسپتال تباہ کیے گئے ہیں ۵۶۹ مدرسے اور تعلیمی مراکز ویران کیے گئے ہیں ۳۷۵۰ مدرسے بند ہو گئے ہیں یونیورسٹی کی ۳۹ عمارتیں اور ۱۶ ذرائع ابلاغ کی عمارتیں تباہ کی گئی ہیں ۔

۲ ۔ بنیادی ڈھانچوں کی تباہی،

 ۱۴ ہوائی اڈے ، ۱۰ بندر گاہیں ، ۵۱۲ پل اور سڑکیں ، ۱۲۵ بجلی کی سپلائی کے مراکز ، ۱۶۴ آب رسانی کے مراکز اور ۱۶۷ اجتماعی چینل تباہ کر دیے گئے ہیں ۔

۳ ۔ پیداوار کے مراکز کی تباہی ،

۱۲۵ پولٹری فارم، ۵ غلات کے بھنڈار، ۴۲ کھیل کے سینٹر، ۱۹۰ صنعتی مراکز ،۱۱۹ تفریحی مراکز ، ۵۹ آثار قدیمہ کے مقامات ، ۲۳۸ پیٹرول پمپ ، ۱۷۵ تیل کے ٹینکر ، ۴۰۹ غذائی سامان کے ٹینکر ، ۳۵۳ بازار اور تجارتی مراکز ،۵۴۶ غذائی سامان کے بھنڈار ،۹۷۰ حکومتی عمارتیں  تباہی کی نذر ہو گئی ہیں ۔

۴ ۔ جانی نقصان،

مارے جانے والے مردوں کی تعداد ۴۶۲۸ ، عورتوں کی ،۱۵۱۹ ، اور بچوں کی تعداد ۱۹۹۶ ہے اس طرح کل ملا کر یمن میں ۸۱۴۳ مسلمان شہید ہو چکے ہیں ۔

سعودی عرب اور امریکہ کے وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں میں ۱۱۸۲۶ مرد ، ۱۵۷۶ عورتیں ، اور ۱۷۸۲ بچے شام ہیں اس طرح  یمن میں سعودی کے جرائم کا ۱۵۱۸۴ زخمی مونہہ بولتا ثبوت ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲