27 جنوری 2016 - 15:43
امن و استحکام انسان کی فطرت کا مطالبہ ہے: آیت اللہ تسخیری

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے فرمایاہےکہ امن واستحکام پوری دنیا کیلئے فائیدہ بخش ہے جس کے حصول کیلئے اقوام عالم کو جی توڑ کوشش کرنی چاہئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسلم دنیا کے معاملات میں رہبر انقلاب کے مشیر’’ آیت اللہ تسخیری‘‘ نے کہا ہےکہ امن و استحکام ایک علاقے یا خطے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری عالم انسانیت کامسئلہ ہے جس کے حصول کیلئے اقوام عالم کو جی توڑ کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ امن واستحکام  اور حفاظت بنی نوع انسان کے دومورثی مطالبات ہیں اور اس فطرت کی وجہ سے انسان ہمیشہ امن و استحکام کا خواہاں رہاہے ۔

آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ دورمیں کچھ حکومتوں کی طرف سے اپنے لادینی مفادات کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے اس مانگ کو نظراندازکیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان ظلم وجبر کے خیالات کو چھوڑ کراور مذہبی عقائد پر عمل کرکے ہی امن وسکون کی زندگی گذارسکتا ہے ۔

موصوف عالم دین نے کہا کہ تمام متقی اورپرہیزگار شخصیات نے ہمیشہ بنی نوع انسان کو نبیوں اورائمہ کے طرززندگی کی طرف رہنمائی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲