27 جنوری 2016 - 11:40
قطر کی کابینہ میں ردوبدل

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التہانی نے کابینہ میں ردوبدل کیا ہے جس کے تحت وزیر خارجہ خالد العطیہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ عبدالرحمان التہانی کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التہانی نے کابینہ میں ردوبدل کیا ہے جس کے تحت وزیر خارجہ خالد العطیہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ عبدالرحمان التہانی کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے (کیو این اے) کے مطابق خالد العطیہ کو دفاعی امور کا وزیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ کابینہ کے ردوبدل کے دوران خزانہ اور توانائی کی وزارتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التہانی کے وزیر دفاع بھی ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169