27 جنوری 2016 - 09:37
عراق کے چوّن ممبران پارلیمنٹ بغداد سے سعودی سفیر کے اخراج کے خواہاں

عراق کے رکن پارلیمنٹ علی صبحی المالکی نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ کے چوّن ممبران پارلیمنٹ نے بغداد سے سعودی سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی صبحی المالکی نے کہا کہ چوّن اراکین پارلیمنٹ نے ایک طومار پر دستخط کر کے بغداد میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السھبان کو باہر نکالنے اور سفیر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

عراق میں سعودی عرب کے موجودہ سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ ان کے توہین آمیز بیان کی وجہ سے کیا جا رہا ہے - سعودی عرب کے سفیر ثامرالسھبان نے السومریہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق کی رضاکار عوامی فورس کی توہین کی تھی -

عراقی رکن پارلیمنٹ صبحی المالکی نے کہا کہ کسی ملک کے سفیر کو باہر نکالنے کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل نہیں ہے لیکن چوّن ممبران پارلیمنٹ نے ایک طومار پر دستخط کر کے وزارت خارجہ سے عراق سے سعودی عرب کے سفیر کو نکالے جانے اور ان کے بجائے کسی اور کو سفیر متعین کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

عراق میں سعودی عرب کے موجودہ سفیر کو سفارت کاری کا تجربہ حاصل نہیں ہے - ان کا تعلق سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے سے ہے.

.......

/169