اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے منگل کے روز پریشر ککر میں نصب ایک تیار بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے بم نصب شدہ پریشرککر پشاور کے علاقے بشیرآباد میں ایک بچے کو دے کر اسے اسکول لے جانے کے لیے کہا تاہم بچہ پریشرککر کو اسکول لے جانے کے بجائے اپنے گھر لے گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریشرککر بم پر طالبان کے نعرے بھی لکھے ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق بچے کے گھر والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈنے بتایا ہے کہ بم میں تقریبا پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واقعے کے بارے میں مزید تفتش کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲