26 جنوری 2016 - 12:19
ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین میں چھے گنا اضافہ

یورپی یونین کے اقتصادی ماہرین نے ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین میں چھ گنا سے زیادہ اضافہ ہونے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کے اقتصادی ماہرین اور مشیروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چار برسوں میں ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین چھ گنا سے زیادہ بڑھ جائے گا اور یورپی ممالک ، وہ تمام پچاس ارب ڈالر فراہم کر سکتے ہیں جس غیر ملکی سرمایہ کاری کی ایران کو ضرورت ہے-

یورپی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یورپی ممالک کے اقتصادی و سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بعد کا ایران ، کچھ اور ہی ہوگا-

ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے ایک ہفتے بعد سے ہی جرمنی کے وزیر اقتصاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر پہنچے اور اس کے بعد جرمنی اور فرانس کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے نمائندہ وفود تہران روانہ کئے-

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشہ ہفتے تہران میں جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد، ایرانی اقتصاد میں نیا باب کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ایران کو آٹھ فیصد اقتصادی ترقی کے لئے پچاس ملین غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲