اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج نے پیر کی رات صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے ان ٹینکروں پر حملہ کر دیا جن سے وہ تیل اسمگل کر رہے تھے- اس حملے میں کم سے کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
داعش دہشت گرد گروہ عراق کا تیل چوری کر کے اسمگل کرتا ہے- ٹینکروں پر کرکوک سے پچپن کلومیٹر دور مغرب میں واقع الریاض کے علاقے میں بمباری کی گئی ہے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تیل کے یہ ٹینکر صوبہ نینوا کی جانب جا رہے تھے-
تکفیری و صیہونی دہشت گرد گروہ داعش نے جون دوہزارچودہ سے عراق کے مختلف علاقوں کی بعض آئل فیلڈز پر قبضہ کر رکھا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲