اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کویوم آسٹریلیا سے ایک روز قبل ملک کی آٹھ میں سے سات ریاستوں کے سیاسی رہنمائوں نے پیر کے روز ایک اعلامیے پر دستخط کیے جس میں سربراہ مملکت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کو جمہوریہ کا درجہ دلایا جائے اور اس کی حیثیت کو لندن میں بھی تبدیل کرایا جائے۔
اس اعلامیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی خرابی کو بھی خاطر میں نہ لانے کو کہا گیا ہے۔اعلامیے پر دستخط نہ کرنے والی ریاست مغربی آسٹریلیا کے وزیراعظم کولین بارنٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز کے مخالف نہیں تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ یہ اس بات کا موزوں وقت ہے۔
آسٹریلین ریپلکن موومنٹ کے چیئرمین پیٹر فٹزسمنز نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ اب تمام آسٹریلوی رہنما مقامی سربراہ ریاست کے حق میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169