اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے اتحادی فوجیوں نے پیر کی رات صوبہ جوف کے المطمہ علاقے میں شیخ صالح قرمان کے گھر پر بمباری کر کے دس بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا-
اس حملے میں ایک رہائشی عمارت پوری طرح تباہ ہوگئی اور تین عورتوں سمیت دس افراد شہید ہوگئے-
سعودی لڑاکا طیاروں نے پیر کو صنعا کے النھضہ محلے میں قاضی یحیی ربید کے مکان پر حملہ کر کے ان کے گھر کے چھ افراد کو قتل کر دیا- اس حملے میں قاضی ربید ، ان کی بیوی ، بیٹا ان کی بہو اور تین بچے شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے-
قاضی یحیی ربید دارالحکومت صنعا کی کرمنل کورٹ کے جج تھے مجرموں اور خیانت کاروں کے مقدمات کی سماعت کرتے تھے-
سعودی عرب ، امریکہ کی حمایت سے علاقے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر گذشتہ تقریبا ایک برس سے یمن کے مظلوم اور نہتھے عوام پر شدید بمباری کر رہا ہے-
سعودی عرب کے حملوں کا مقصد امریکی و سعودی حمایت یافتہ معزول و مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی کوشش کرنے والے انقلابیوں کو مضبوط ہونے سے روکنا ہے-
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک آٹھ ہزار دو سو یمنی شہید ہو چکے ہیں- جبکہ دسیوں ہزار افراد در بدر اور ملک کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات، سروسز اور طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169