25 جنوری 2016 - 15:28
موگرینی نے ترکی فوج اور پی کے کے، کے درمیان جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ترکی کے جنوبی علاقے میں فوج اور پی کے کے، کے چھاپہ ماروں کے درمیان جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے پیر کو انقرہ میں ترک حکام سے اپنی ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین ہر قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور جنوبی ترکی میں فوج اور کرد چھاپہ ماروں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے ترک وزیر خارجہ چاؤش مولود اوغلو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو اس وقت خطرناک چیلنجوں کا سامنا ہے جن کا آغاز شام سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ شامی باشندے پرامن طریقے سے اپنے ملک میں زندگی بسر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169