اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے سامنے خطے اور عالمی سطح پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے.
یہ بات 'علی لاریجانی' نے بغداد میں منعقدہ اسلامی ممالک کے پارلیمانی یونین کے اجلاس کے موقع پر اپنے عراقی ہم منصب 'سلیم الجبوری' کے ساتھ ایک اہم ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
خطے میں بھڑتی ہوئے تشدد اور دھشتگردی کا ذکر کرتے ہوئے علی لاریجانی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو علاقائی مسائل اور نکات کے حوالے کافی باتیں پتہ چل چکی ہیں اور یہ بات بھی واضح ہوچکی ہے کہ خطے میں دھشتگردوں کی حمایت کرنے والے کون ہیں.
عراق کی موجودہ سیاسی، سیکورٹی اور فوجی حالات کو بہتر قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا گزشتہ مہینوں کے نسبت سے حالیہ دنوں میں دہشتگردوں پر کاری ضرب عائد ہوئی ہے اور عراقی کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں قابل تعریف ہے.
فلسطین کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک کے پارلمانی یونین کے ایک وفد کو غزہ کا دورہ کرنا چاہئے جس سے فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنا پر امداد کی فراہمی یقینی بن سکتی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲