اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراه پیر کے روز اٹلی کے دارالحکومت 'روم' پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔
آج روم کے بین الاقوامی چمپینو ایئرپورٹ پہنچنے پر اطالوی وزیرخارجہ 'پاؤلو جینٹی لونی؛ نے صدر حسن روحانی اور ان کے ہمراہ اعلی ایرانی حکام کا استقبال کیا.استقبال کرنے کے موقع پر اعلی اطالوی حکومتی اور عسکری حکام سمیت ایرانی سفارتکار بھی موجود تھے. اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اطالوی وزیراعظم، صدر اور دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے. دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے. ایرانی صدر اس دورے میں مختلف دوطرفہ روابط سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تازہ صورتحال، شامی بحران اور دھشتگردی کے خلاف جنگ اطالوی اعلی قیادت سے اہم مذاکرات کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲