اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی (مردوں کی) چودہ رکنی قومی کبڈی ٹیم پاکستان کی کبڈی فیڈریشن کی دعوت پر مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت اور دوستانہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے پاکستان روانہ ہوگئی ہے۔ ایران کی قومی کبڈی ٹیم پاکستان میں ایک ہفتے قیام کے دوران ، کئی دوستانہ مقابلوں میں حصہ لے گی جس کا مقصد دونوں ملکوں کی ٹیموں کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ایران اور پاکستان کی قومی کبڈی فیڈریشنیں مردوں اور خواتین دونوں سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی خواتین کی کبڈی ٹیم نے دس سے سترہ جنوری تک مشہد میں ایران کی خواتین کبڈی ٹیم کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169