اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مونٹریال میں واقع 'بامب رڈیر' نامی هوائی جهاز اور ریل گاڑی بنانے والی کمپنی ایران مخالف مغربی پابندیوں کے بعد ایرانی منڈی میں داخل ہونے میں دلچسپی رکهتی ہے.
پابندیوں کے باوجود کینیڈا کی هوائی جهاز بنانے والی کمپنی کی ایران پر نظر
کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ؛ یه پیشرفت اس وقت دیکهنے میں آرہی ہے جب کینیڈا کی مختلف کمپنیاں ایران کے ساته تجارتی روابط بڑہانے میں کچه مسائل کا سامنا کر رہی ہیں.
سی بی سی نیوز کے مطابق، بامب رڈیر کے حکام نے پیچهلے چه ماه میں دو بار ایران کا دوره کیا ہے تا که وه پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزه لے سکیں.
بامب رڈیر کمپنی کی مینیجر برائے امور مواصلات نے کها ہے که ان کی کمپنی اپنے کمرشل طیارے ایران کو فروخت کرنے میں دلچسپی رکهتی ہے کیونکه ان طیاروں سے ایرانی ہوائی کمپنیاں اندرونی اور مشرق وسطی تک اپنی پروازوں میں اضافه کرسکیں گی.
.......
/169