اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے سربراہ والری گراسیموف نے، جو روس کے سینئر نائب وزیردفاع بھی ہیں، ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ شامی فوج اس وقت بڑا فوجی آپریشن انجام دے رہی ہے اور وہ دہشت گرد گروہ داعش کا صفایا کرکے رہے گی -
روسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ شامی فوج اس وقت دس مختلف علاقوں سے داعش کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کررہی ہے اور روسی فضائیہ کی مدد سے مزید تین علاقوں سے پیشقدمی کی تیاری کرچکی ہے -
۔۔۔۔۔
/169