19 جنوری 2016 - 15:43
پاکستان؛ آئی ایس او پشاور ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی کے تین روزہ اجلاس کا انعقاد

نو جوان خود کومعاشرے کا ذمہ دا رفرد سمجھ کرخلوص دل اوراحسن طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ حسین انجم

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی پہلی مجلسِ عموعی کا تین روزہ اجلاس ڈویژنل صدر حسین انجم کی زیرِ صدارت جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی  پشاور میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل کابینہ ، یونٹس کے نمائندگان اور سابقہ عہدیداران کے علاوہ مرکزی سیکریٹری تعلیم برادر ضمیرجعفری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے لئے سال (معرفت و بصیرت)  2015-16 کیلئے پہلے کابینہ اور بعد میں سالانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ نئی ڈویژنل کابینہ سے ڈویژنل صدر حسین انجم نے حلف لیا ۔
اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سابقہ کارکردگی اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورت ِ حال کابھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدرحسین انجم نے شرکائے عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ایک معاشرے کا خاصہ ہوتے ہیں لہذا ہمیں اپنے تمام تر امور میں نظم و ضبط قائم کر کے ہی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے طلباء پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ حالاتِ حاضرہ سے آگاہ  رہنے کے لئے ملکی و بین الاقوامی صورت حال پرنظر رکھے اور اپنے آپ کومعاشرے کا ذمہ دا رفرد سمجھ کرخلوص دل اوراحسن طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور معاشرے کو برائی سے پاک اور پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس کے آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ میں اتفاق و اتحاد اور محبت کے فروغ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲