18 جنوری 2016 - 21:04
سوئزرلینڈ نے بھی ایران کے خلاف عائد ایٹمی پابندیاں ختم کر دیں

سوئزرلینڈ کے اعلی ترین ادارے فیڈرل کونسل نے ایران کے خلاف عائد ایٹمی پابندیاں ختم کر دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئزرلینڈ کی فیڈرل کونسل کے جاری کردہ اعلان کے مطابق سوئزرلینڈ نے ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں پر عمل درآمد کئے جانے کی حمایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کونسل کے ارکان کو یقین ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ہمارے سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ آئے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

.......

/169