18 جنوری 2016 - 21:02
یوکیا امانو کی ایرانی صدر سے ملاقات

آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے اپنے دورہ تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جامع ایٹمی معاہدے کے تحت مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے آغاز کے دو دن کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوکیا امانو ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے فروغ اور اسے مضبوط بنانے کی غرض سے پیر کی صبح تہران پہنچے تھے۔ تہران پہنچنے کے فورا بعد انہوں نے ایران کے جوہری توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے تعاون کے نئے روڈ میپ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ یوکیا امانو نے امیدظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ایران اور ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے درمیان تعاون مزید فروغ پائے گا۔

.......

/169